ہسپتال میں فائر سیفٹی ، کوتاہی برداشت نہیں جائیگی ، ڈی سی مری
مری(نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیرِ صدارت ہسپتالوں اور بنیادی مراکزِ صحت میں فائر سیفٹی انتظامات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کسی بھی ہسپتال میں فائر سیفٹی کے حوالے سے غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام ہسپتالوں اور بی ایچ یوز کا باقاعدگی سے معائنہ کیا جائے ، فائر سیفٹی آلات کی موجودگی اور فعالیت کو یقینی بنایا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments