طاقت سے نہیں مذاکرات سے معاملات حل کئے جائیں ،فاروق حیدر
لیگی رہنما کی سردار عتیق سے ملاقات ،امن و امان کی صورتحال پر اظہار تشویش
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار )صدرمسلم کانفرنس سردارعتیق سے مجاہد منزل میں سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر و مرکزی رہنما مسلم لیگ فاروق حیدر نے ملاقات کی ،ملاقات میں آزادکشمیر کی امن و امان اور پونچھ میں دھرنے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں رہنماؤں کے درمیان آزادکشمیر میں امن و امان کی صورتحال پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا گیا اور یہ کہ سیاسی اور امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے افہام و تفہیم اور مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائے ،کسی قسم کی طاقت کے استعمال سے گریز کیا جائے ۔تقسیم کشمیر، آزادکشمیر کی داخلی خودمختاری اور ریاستی تشخص کے حوالے سے پائے جانے والے خدشات اور تاثرات کی ہر سطح پر روک تھام کی جائے گی۔آزادکشمیر کی داخلی خودمختاری، موجودہ حیثیت اور اسکے تشخص اور وقار پر کسی قسم کا کمپرومائز نہیں کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments