خوشحالی اور عوام کی بااختیاری آسیان کے مستقبل کا مرکز ،فلپائنی سفیر
تجارت و سرمایہ کاری، سیاحت، ڈیجیٹل معیشت و سائبر سکیورٹی کیلئے ملکر کام کرناہوگا،مقررین
اسلام آباد (وقائع نگار)آسیان کمیٹی (اے سی آئی) کے موجودہ چیئر اور فلپائن کے پاکستان میں سفیرڈاکٹر ایمینوئل آر فرنانڈیز نے پاکستان اور آسیان مل کر مستقبل کی جانب کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن و سلامتی، خوشحالی اور عوام کی بااختیاری آسیان کے مستقبل کا مرکز ہیں۔ آسیان کے تین ستون سیاسی،سکیورٹی، معاشی اور سماجی-ثقافتی تعاون - پاکستان-آسیان شراکت داری کے ارتقاء کے لیے آج بھی یکساں طور پر اہم ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آئی ایس ایس آئی،وزارت خارجہ پاکستان اور اسلام آباد میں آسیان کمیٹی کے اشتراک سے 59ویں یوم آسیان کی یاد میں منعقد کی گئی تقریب سے خطاب میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آسیان کے درمیان قریبی مشغولیت ابھرتے ہوئے علاقائی چیلنجز سے نمٹنے اور باہمی فائدے پر مبنی تعاون کے لیے نئے مواقع پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے ۔
ایک خصوصی ویڈیو پیغام میں لینسی ڈیٹو آستانہ عبدالعزیز، نائب سیکرٹری جنرل آسیان نے آسیان-پاکستان تعلقات کی مضبوط بنیاد کو اجاگر کیا اور مکالمے ، معاشی و تکنیکی تعاون، رابطوں اور عوام پر مرکوز ترقی کو مستقبل کے تعاون کے کلیدی شعبے قرار دیا۔پاکستان کی ایک دیرینہ شراکت دار کے طور پر اہمیت کا اعادہ کرتے ہوئے کرنل (ر) پینگیران حاجی کمال بشاہ، ہائی کمشنر برونائی دارالسلام؛ مسٹر فام انہ توآن، سفیر ویتنام؛ مسٹر وُنا ہان، سفیر میانمار؛ مسٹر رونگووڈھی ویرابوترا، سفیر تھائی لینڈ؛ مسٹر رحمت ہندیارتا کسوما، منسٹر کونسلر، سفارتخانہ انڈونیشیا؛ اور مسٹر الیف شفیق بن محمد فوزی، فرسٹ سیکرٹری اور نائب سربراہ مشن، ہائی کمیشن ملائیشیا نے پاکستان-آسیان تعلقات کو مزید گہرا کرنے اور تجارت و سرمایہ کاری، سیاحت، ڈیجیٹل معیشت و سائبر سکیورٹی، زراعت و غذائی تحفظ، رابطوں اور عوامی روابط سمیت مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو وسعت دینے کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments