آزاد کشمیر ، 100 روزہ اصلاحاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کا اعلان
نوجوانوں کے لیے پروگرام ،صحت و سفری سہولیات میں بہتری لائینگے ،وزیر اعظم
مظفرآباد ( بیورو رپورٹ) وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے اپنی حکومت کے پہلے اجلاس میں 100 روزہ اصلاحاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کا اعلان کرتے ہوئے بیوروکریسی کو ہدایت کی ہے کہ عام آدمی کو فوری ریلیف فراہم کرنے ، روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے ، نوجوانوں کے لیے پروگرام شروع کرنے اور صحت و سفری سہولیات میں بہتری کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں، وزیراعظم نے کہا ہے کہ حکومت کی کارکردگی محض اعلانات تک محدود نہیں رہے گی بلکہ اس کے نتائج گراؤنڈ پر نظر آئیں گے ، عام آدمی کی مشکلات کم کرنا حکومت کا اولین ایجنڈا ہے۔
وزیراعظم افتخار گیلانی کی زیر صدارت سیکرٹریز حکومت کا اجلاس وزیراعظم سیکرٹریٹ میں ہوا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح نظام میں اصلاحات لا کر عام آدمی کے لیے آسانیاں پیدا کرنا اور نئے مواقع فراہم کرنا ہے۔ درپیش چیلنجز کو بیوروکریسی کے تعاون سے حل کیا جائے گا اور حکومت و انتظامیہ ٹیم ورک کے ذریعے عوامی مسائل کے حل کے لیے کام کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ بیوروکریسی کے کندھوں پر اہم ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں، حکومت اور انتظامیہ مل کر کام کریں گے اور عوام کو عملی تبدیلی نظر آنی چاہیے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments