ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز آئیسکو عاصم نذیر کو بہترین پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا گیا
اسلام آباد (دنیا رپورٹ ) آئیسکو کے ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز عاصم نذیر راجہ کو مالی سال 2025-2026 کے دوران بہترین پیشہ ورانہ کارکردگی، مؤثر ابلاغی حکمتِ عملی، ادارے کی مثبت تشخص اجاگر کرنے اور۔۔۔
آئیسکو کی کارکردگی و عوامی خدمات کو مؤثر انداز میں میڈیا اور عوام تک پہنچانے پر بیسٹ پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ چیئرمین آئیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز ڈاکٹر طاہر مسعود، بورڈ ممبران اور چیف ایگزیکٹو آئیسکو انجینئر چودھری خالد محمود نے عاصم نذیر کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مؤثر پبلک ریلیشنز کسی بھی ادارے کی کامیابی، عوامی اعتماد اور مثبت تشخص کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments