چیئرمین ایچ ای سی کا بحریہ یونیورسٹی کا دورہ ،کارکردگی کا جائزہ

چیئرمین ایچ ای سی کا بحریہ یونیورسٹی کا دورہ ،کارکردگی کا جائزہ

ہیلتھ سائنسز کیمپس میں نئے سپورٹس ایرینا کا افتتاح ،تعلیمی ترقی پر تبادلہ خیال

 اسلام آباد(دنیا رپورٹ ) چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس کا دورہ کیا ،تعلیمی کارکردگی کا جائزہ لیا اور اعلیٰ تعلیم و ترقی سے متعلق اہم امور پر یونیورسٹی کی قیادت سے تبادلہ خیال کیا۔چیئرمین ایچ ای سی کا استقبال بحریہ یونیورسٹی کے ریکٹر، وائس ایڈمرل انجینئر عابد حمید نے کیا۔ اس موقع پر انہیں بحریہ یونیورسٹی کے جامع تعلیمی نظام کے بارے میں بریفنگ دی گئی، جس میں اس کے مختلف کیمپسز، مختلف تعلیمی شعبہ جات اور دیگراقدامات شامل تھے ۔ چیئرمین ایچ ای سی نے سینٹر آف ایکسیلینس برائے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا بھی دورہ کیاجہاں انہیں ریسرچ، جاری منصوبوں اور ارٹیفیشل انٹیلیجنس پر مبنی ٹیچنگ طریقہ کار، اور صنعتی اشتراک کے فروغ میں سینٹرکے کردار سے آگاہ کیا گیا۔دورے کا ایک اہم مرحلہ بحریہ یونیورسٹی کے ہیلتھ سائنسز کیمپس اسلام آباد میں نئے سپورٹس ایرینا کا افتتاح تھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...