عقیدہ ختم نبوت کا ہر صورت تحفظ یقینی بنایا جائے گا، راغب نعیمی
ختم نبوت ایمان کا بنیادی اور ناقابل تنسیخ عقیدہ ،قانونی راستہ اختیار کیا جائے
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت کا ہر صورت تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔ختم نبوت ہمارے ایمان کا بنیادی اور ناقابل تنسیخ عقیدہ ہے ۔قادیانیت کے فتنے سے عوام کو آگاہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ختم نبوت کے تحفظ کیلئے قانونی راستہ اختیار کیاجائے ۔پاکستان میں عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے قانون موجود ہے ۔ختم نبوت کے تحفظ کیلئے مفتی محمدحسین نعیمی، ڈاکٹرسرفراز نعیمی شہید کی خدمات قابل قدر ہیں۔جامعہ نعیمیہ گزشتہ 70سال سے دینی تعلیم کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کررہا ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے بزم نعیمیہ کے زیراہتمام دارالعلوم جامعہ نعیمیہ میں منعقدہ سالانہ ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کانفرنس سے چیئرمین متحدہ علماء بورڈ پنجاب مفتی انتخاب احمدنوری،مفتی محمد عمران حنفی ودیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔کانفرنس میں مولانا محبوب احمدچشتی،مولانا غلام مرتضی نقشبندی،مولانا محمدعلی نقشبندی،مفتی محمدمدنی سید زین العابدین شاہ،قاری محمدذولفقار احمد،مولانا مسعود احمدسیالوی، مولانا محمدفیضان سعید، مولانا ابوہریرہ سمیت علماء کرام،مشائخ عظام،دینی اساتذہ اورطلبہ کی کثیرتعداد نے شرکت کی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments