چین پاکستان کا دوست ،ہر فورم پر ساتھ دیا ،مولانا غفور حیدری

چین پاکستان کا دوست ،ہر فورم پر ساتھ دیا ،مولانا غفور حیدری

چین کے نظام میں رہتے ہوئے مسلمان اپنے عقائد اور نظریات پر قائم رہ سکتے ہیں

اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے ) جمعیت علما اسلام (ف) کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ مسلسل جنگ کی بجائے نظام کا حصہ بن کر اپنے عقائد اور حقوق کا دفاع کیا جاسکتا ہے ، پاک بھارت جنگ ہو یا کوئی بھی معاشی مسئلہ چین نے ہرفورم پر ہمیشہ پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے ۔ مسلم دنیا اور چین، تزویراتی صورتحال کے موضوع پر نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوے عبدالغفور حیدری نے کہا کہ چین کے نظام میں رہتے ہوئے مسلمان اپنے عقائد اور نظریات پر قائم رہ سکتے ہیں، مسلمانوں کو نظام کا حصہ بن کر اپنی کمیونٹی کے حقوق اور نمائندگی کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے ۔ چین کے مسلمانوں کو انتخابی نظام میں حصہ لے کر اپنی نمائندگی یقینی بنانی چاہیے ، پاکستان کے چین کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہمیشہ ہماری ترجیح رہے ہیں۔ سنکیانگ اور ارومچی میں تقریباً ساٹھ فیصد مسلمان رہتے ہیں، چین کے مختلف علاقوں میں مسلمانوں کی مذہبی زندگی کا مشاہدہ کیا، مساجد میں نماز اور قرآن کی تلاوت کرتے دیکھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سنتے ہیں کہ وہاں ظلم اور جبر ہوتا ہے ، تاہم ہتھیار اٹھانے والوں کو ہر ریاست سختی سے کچلتی ہے ، ہر ملک کے اندرونی معاملات میں ہم کچھ کہہ بھی نہیں سکتے ، ہماری خواہش ہوسکتی ہے کہ حالات بہتر ہونے چاہئیں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...