شہری علاقوں میں سڑکوں کی بار بار کٹائی روکی جائے ،کمشنر

شہری علاقوں میں سڑکوں کی بار بار کٹائی روکی جائے ،کمشنر

آر ڈی اے افسر عوامی مسائل پر بروقت کارروائی یقینی بنانے کیلئے 24 گھنٹے دستیاب رہیں

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)کمشنر راولپنڈی ڈویژن سلمان غنی کی زیر صدارت کمشنر آفس راولپنڈی میں روڈ کٹنگ کی اجازت، مختلف محکموں کی زیر زمین سروس لائنز، جاری ترقیاتی منصوبوں اور بین المحکمہ جاتی رابطہ کاری کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ، ایڈیشنل کمشنر، ہائی ویز، نیاٹیل، پی ٹی سی ایل، آر ڈی اے ، واسا، سوئی گیس، آئیسکو، میونسپل کارپوریشن راولپنڈی، ڈسٹرکٹ کونسل اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ کمشنر نے کہا کہ شہری علاقوں میں سڑکوں کی بار بار کٹائی سے عوام کو مشکلات، ٹریفک مسائل اور سرکاری وسائل کے ضیاع کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، اس لیے تمام متعلقہ محکمے روڈ کٹنگ سے قبل مکمل منصوبہ بندی اور باہمی رابطہ کاری کو یقینی بنائیں ۔تمام متعلقہ محکمے اپنے آئندہ منصوبوں اور زیر زمین لائنز کے حوالے سے ایک دوسرے کے ساتھ بروقت معلومات شیئر کریں تاکہ کسی بھی نئی تعمیر شدہ سڑک کو دوبارہ کاٹنے کی ضرورت پیش نہ آئے ۔ کمشنر نے آر ڈی اے کے تمام ڈائریکٹوریٹس کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں محنت، فرض شناسی اور ذمہ داری کے ساتھ انجام دیں اور عوامی مسائل و متعلقہ معاملات پر بروقت کارروائی یقینی بنانے کے لیے 24 گھنٹے دستیاب رہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...