کشمیر کونسل کے 4ارکان کی مدت پوری ،نشستیں خالی

کشمیر کونسل کے 4ارکان کی مدت پوری ،نشستیں خالی

شجاع خورشید راٹھور، خواجہ طارق سعید، محمد یونس میر اور سردار عبدالرزاق شامل

مظفرآباد ( محمد اسلم میر) آزاد جموں و کشمیر کونسل کے چار ارکان کی پانچ سالہ مدت مکمل ہونے کے بعد ان کی نشستیں خالی ہو گئی ہیں۔ مدت مکمل ہونے والے ارکان میں شجاع خورشید راٹھور، خواجہ طارق سعید، محمد یونس میر اور سردار عبدالرزاق خان شامل ہیں۔ چاروں ارکان نے 23اگست 2021کو آزاد جموں و کشمیر کونسل کے رکن کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا اور اپنی مقررہ آئینی مدت مکمل ہونے پر رکنیت سے سبکدوش ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کشمیر کونسل کی چار خالی نشستوں پر نئے ارکان کے انتخاب کیلئے انتخابی شیڈول اکتوبر کے پہلے ہفتے میں جاری کیے جانے کا امکان ہے ۔ آزاد جموں و کشمیر کے صدر کے انتخاب کا عمل مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے کشمیر کونسل کی خالی نشستوں پر انتخابات کے شیڈول کا اعلان متوقع ہے ۔کشمیر کونسل کے ارکان پانچ سال کیلئے منتخب کیے جاتے ہیں اور ان کا الیکٹورل کالج آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ارکان ہوتے ہیں۔ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی چھ ارکان کو منتخب کرتی ہے ۔ کشمیر کونسل کا ایک رکن آزاد کشمیر اسمبلی کے آٹھ ارکان کے ووٹوں سے منتخب ہوتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...