کرشنگ سیزن کے دوران ٹریفک کی روانی کے حوالے سے اجلاس
ٹوبہ ٹیک سنگھ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک نے ٹو سٹار شوگر مل کا دورہ کیا اور ٹریفک و حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انفورسمنٹ مجاہد عباس اور اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی بھی ہمراہ تھیں،ڈپٹی کمشنر نے شوگر مل تک آنے والے روٹس، گنے سے لدی ٹرالیوں کی آمدورفت اور ٹریفک مینجمنٹ پلان کا معائنہ کیا، انہوں نے ہدایت کی کہ کین کرشنگ سیزن کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور حادثات کی روک تھام کیلئے مؤثر انتظامات یقینی بنائے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments