فیصل آباد میں پاکستان کے پہلے ٹری ری پلانٹیشن آرچررڈ کی تیاری جاری
باغ ِ جناح،کلیم شہید پارک اور دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں میٹرو بس پراجیکٹ کی زد میں آنیوالے 795 درختوں کی ری پلانٹیشن جاری،کمشنر نے معائنہ کیا، درختوں کی دیکھ بھال یقینی بنانے کی ہدایت
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)فیصل آباد میں پاکستان کا پہلا ٹری ری پلانٹیشن آرچررڈ باغ جناح میں قائم کیا جارہاہے۔ علاوہ ازیں کلیم شہید پارک میں اوردھوبی گھاٹ گراؤنڈ بھی اسی طرز کا باغیچہ بنایا جائے گا جہاں میٹرو بس پراجیکٹ روٹس کی زد میں آنے والے 795 درختوں کی ری پلانٹیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے جہاں ابتک242 درخت ری پلانٹ کئے جاچکے ہیں اور نومبر2026 تک سو فیصد درخت ری پلانٹ کردیئے جائینگے ۔کمشنر فیصل آباد ڈویژن ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے باغِ جناح، کلیم شہید پارک اور دھوبی گھاٹ گراؤنڈ کا دورہ کیا اور ری پلانٹنگ عمل کا معائنہ کیا۔
ڈی جی ہارٹیکلچر ایجنسی دلاور خان چدھڑ نے کمشنر کو ری پلانٹنگ کے جاری عمل پر بریفنگ دی۔کمشنر نے ہارٹیکلچر ایجنسی کے جاری اقدامات کو سراہا اور کہا کہ ری پلانٹ کئے گئے درختوں کی دیکھ بھال یقینی بنائی جائے ۔ درخت ہمارا آثاثہ ہیں جنہیں کسی طور پر ضائع نہیں ہونے دینگے ۔ ماحول کو آلودگی سے بچانے کیلئے درختوں کو پروان چڑھانا ہوگا۔انہوں نے شہریوں سے کہا کہ وہ زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر انہیں پروان چڑھائیں تاکہ گرین کور میں اضافہ کرکے سرسبزوشادابی کے ساتھ ماحولیاتی تحفظ بھی یقینی ہوسکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments