لاڑکانہ:اشتہاری،روپوش سمیت 12ملزم گرفتار، اسلحہ،منشیات برآمد
لاڑکانہ (بیورورپورٹ) لاڑکانہ پولیس نے وفاقی سول حساس ادارے کی معاونت سے جرائم پیشہ افراد و منشیات فروشوں، اشتہاری و روپوش 12جرائم پیشہ اور منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کرکے چرس، بھنگ اور چوری وارداتوں میں استعمال کرنے والے مختلف اوزار برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
علی گوہرآباد پولیس نے 2 منشیات فروشوں فہد جتوئی اور بچل جتوئی کو 2 کلو سے زائد چرس سمیت، عاقل پولیس نے صغیر جتوئی کو ایک کلو سے زائد چرس سمیت، اشتہاری ملزم رمضان جتوئی ، سیہڑ پولیس نے عبدالغنی جتوئی کو 11 گرام بھنگ سمیت، سول لائن پولیس نے 2 اسٹریٹ کرمنلز عزیز کلہوڑو اور روحل مسیح ، باڈھ پولیس نے روپوش ملزم ذیشان سولنگی ، مارکیٹ پولیس نے چوری وارداتوں میں ملوث 4 رکنی گینگ علی محمد میرانی، مسعود سومرو، اصغر کھکھرانی اور برکت جتوئی کو گرفتار کرلیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments