جڑانوالہ کے متعد دیہات میں جوہڑ بد ستور موجود، انتظامیہ ڈیڈ لائن پر عملدرآمد نہ کراسکی

جڑانوالہ کے متعد دیہات میں جوہڑ بد ستور موجود، انتظامیہ ڈیڈ لائن پر عملدرآمد نہ کراسکی

جوہڑ بدبو، تعفن اور مچھروں کی افزائش کا باعث بن رہے ،متاثرہ دیہات میں فوری عملی اقدامات یقینی بنائے جائیں:شہری ، جوہڑوں اور تالابوں کو ختم کرانے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جارہے :اے سی ضیااللہ

فیصل آباد (ذوالقرنین طاہر سے ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے واضح احکامات اور جوہڑ ختم کرنے کی 30 جون کی ڈیڈلائن گزرنے کے باوجود تحصیل انتظامیہ جڑانوالہ جوہڑ ختم کرانے میں ناکام ہوگئی۔ چک نمبر 111 گ۔ب رئیس پورہ، 69 گ۔ب ملکی، 68 گ۔ب، 53 گ۔ب ڈھیسیاں اور 56 گ۔ب میں گندے پانی کے جوہڑ بدستور موجود ہیں۔تفصیلات کے مطابق انتظامی افسران وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات پر عملدرآمد کرانے میں ناکام ہیں، جس کے باعث ماڈل ولیج منصوبے کے اہداف اور عوامی مسائل کے حل میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ وزیراعلیٰ نے 15 اپریل 2026 کو صوبے کے 7 ہزار 500 دیہات کو ماڈل ولیج بنانے کے منصوبے کی منظوری دیتے ہوئے دیہی علاقوں میں بنیادی سہولیات بہتر بنانے کے احکامات جاری کیے تھے ۔ منصوبے کے تحت گندے پانی کے جوہڑ ختم کرنے ، نکاسی آب بہتر بنانے اور صاف پانی کی فراہمی سمیت دیگر اقدامات شامل تھے ، جبکہ جوہڑ ختم کرنے کے لیے 30 جون 2026 کی ڈیڈلائن مقرر کی گئی تھی۔مقررہ مدت گزرنے کے باوجود جڑانوالہ کے مذکورہ دیہات میں صورتحال جوں کی توں ہے ۔ آبادیوں کے قریب موجود جوہڑ بدبو، تعفن اور مچھروں کی افزائش کا باعث بن رہے ہیں ،شہریوں نے وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیا ہے کہ مقررہ ڈیڈلائن کے باوجود جوہڑ ختم نہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ تحصیل انتظامیہ سے جواب طلب کیا جائے اور متاثرہ دیہات میں فوری عملی اقدامات یقینی بنائے جائیں۔اس معاملے پر اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ ضیا اللہ نے کہاکہ سیوریج زدہ جوہڑوں اور تالابوں کو ختم کرانے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جارہے ہیں، جلد پانی نکال دیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...