دو کاروں اور موٹرسائیکل میں تصادم، ایک شخص زخمی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر آفس کے قریب دو کاروں اور موٹرسائیکل میں خوفناک تصادم، 44 سالہ موٹرسائیکل سوار شدید زخمی، حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور ایک گھنٹے بعد گرفتارکر لیا گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق تیز رفتار کار بے قابو ہوکر پہلے موٹرسائیکل سے ٹکرائی جس کے بعد موٹرسائیکل دوسری کار سے جا ٹکرائی، حادثے میں محمد ارشد ولد غلام محمد شدید زخمی ہوا اور اس کے سر پر گہری چوٹ آئی، اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے زخمی کو موقع پر طبی امداد فراہم کی، بعد ازاں زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، ذرائع کے مطابق حادثے کا ذمہ دار قرار دیے جانے والے ڈرائیور کو واقعے کے تقریباً ایک گھنٹے بعد پولیس نے گرفتار کرلیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments