زیب مصطفی بلوچ کی بینکاک، تھائی لینڈ میں ورلڈ سکالرز کپ میں شاندار کامیابی
اسلام آباد (دنیا رپورٹ) آئیسکو کے ایکسین بہارہ کہو غلام مصطفی بلوچ کے ہونہار صاحبزادے زیب مصطفی بلوچ نے عالمی سطح پر بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
بینکاک، تھائی لینڈ میں منعقدہ ورلڈ سکالرز کپ میں جہاں دنیا کے 40 سے زائد ممالک کے 2200 سے زیادہ ذہین طلباء شریک تھے ، وہاں صرف 14 سال کی عمر میں زیب مصطفی نے ڈیبیٹ کی کیٹیگری میں 5 طلائی تمغے جیت کر سب کو حیران کر دیا۔اس تاریخی جیت کے بعد وہ دنیا کے بہترین 100 سکالرز کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں اور اب امریکہ کی دنیا کی ٹاپ یونیورسٹی ییل (Yale) یونیورسٹی میں ہونے والے گرینڈ فائنل کے لیے منتخب ہو چکے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments