تاجروں، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ،ڈی آئی جی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس علی وسیم کی زیرِ صدارت صدر زون اور انڈسٹریل زون کی تاجر برادری، سول سوسائٹی کے نمائندگان اور اہل علاقہ کے ساتھ اجلاس ہوا۔
اجلاس میں اسلام آباد میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، شہریوں اور تاجر برادری کے تحفظ، سکیورٹی اقدامات ، کاروباری مراکز میں محفوظ ماحول کے قیام اور پولیس و عوام کے درمیان رابطے کو مزید مؤثر بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری اور شہریوں کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ اس موقع پر تاجر برادری، سول سوسائٹی کے نمائندگان اور معززین علاقہ نے اپنے مسائل، تجاویز اور سکیورٹی سے متعلق تحفظات سے پولیس افسران کو آگاہ کیا۔ڈی آئی جی اور ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے شرکاء کی تجاویز اور مسائل غور سے سنے اور متعلقہ افسران کو شہریوں اور تاجروں کے تحفظ، کاروباری سرگرمیوں کے لیے محفوظ ماحول یقینی بنانے اور مسائل کے بروقت حل کے لیے ضروری اقدامات کی ہدایت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments