آبی وسائل کی مو ثر اور پائیدار گورننس سے متعلق چار روزہ کانفرنس شروع

 آبی وسائل کی مو ثر اور پائیدار گورننس سے متعلق چار روزہ کانفرنس شروع

بنگلہ دیش، چین، مصر، جرمنی، انڈونیشیا، اردن، سعودی عرب، ترکیہ کے ماہرین شریک

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) آبی وسائل کی مو ثر اور پائیدار گورننس، سکیورٹی اور مصنوعی ذہانت کے استعمال سے متعلق چار روزہ اے این ایس او کامسیٹس کانفرنس منگل کو اسلام آباد میں شروع ہوگئی، جس میں مختلف ممالک کے ماہرین نے پانی کے بڑھتے ہوئے عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سائنسی تعاون اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور دیا۔کانفرنس کا اہتمام کامسیٹس نے اے این ایس او کے تعاون سے کیا ہے اور اسے یونیسکو کی زیر قیادت انٹرنیشنل ڈیکیڈ آف سائنسز فار سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ 2024-2033 کی باضابطہ سرگرمی تسلیم کیا گیا ہے۔

افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے سائنس و ٹیکنالوجی و آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام رانا احمد عتیق انور نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی، شہری آبادی میں اضافے ، صنعتی توسیع اور آلودگی کے باعث آبی نظام شدید دبا کا شکار ہیں۔انہوں نے 2022 کے تباہ کن سیلاب اور ترقی پذیر ممالک کو درپیش خشک سالی، زیر زمین پانی کی کمی اور آبی آلودگی جیسے مسائل کا حوالہ دیتے ہوئے نیشنل واٹر پالیسی پر موثر عملدرآمد اور واٹر ہارویسٹنگ سمیت قومی سطح پر مربوط حکمت عملی کی ضرورت پر زور دیا۔ کانفرنس میں بنگلہ دیش، چین، مصر، جرمنی، انڈونیشیا، اردن، سعودی عرب، ترکیہ سمیت مختلف ممالک کے ماہرین شریک ہیں، جبکہ پاکستان کی مختلف تنظیموں سے 50سے زائد ماہرین بالمشافہ اور 100 سے زائد آن لائن شرکت کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...