چیئرمین سی ڈی اے کا کشمیر چوک انڈر پاس کا دورہ کام تیز بروقت مکمل کرنیکی ہدایت

چیئرمین سی ڈی اے کا کشمیر چوک انڈر پاس کا دورہ کام تیز بروقت مکمل کرنیکی ہدایت

ٹریفک جنکشن پر رش کم کرنے کیلئے موثر ٹریفک مینجمنٹ اقدامات کو یقینی بنایا جائے ،ملحقہ شاہراہوں پر موجودہ ٹریفک صورتحال کا بھی جائزہ لیا تعمیراتی کام اعلیٰ معیار، انجینئرنگ اصولوں اور حفاظتی تقاضوں کے مطابق مکمل کیے جائیں ، سہیل اشرف کی دورہ کے دوران گفتگو

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نے کشمیر چوک انڈر پاس منصوبے پر کام کی رفتار تیز کرنے اور اس اہم ٹریفک جنکشن پر رش کم کرنے کے لیے فوری اور موثر ٹریفک مینجمنٹ اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کشمیر چوک کا دورہ کیا جہاں ڈائریکٹر جنرل انفراسٹرکچر نے انہیں انڈر پاس منصوبے پر اب تک ہونے والی پیش رفت، جاری تعمیراتی کام، مقررہ مدت اور منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی۔چیئرمین نے کہا کہ کشمیر چوک انڈر پاس منصوبہ ٹریفک کی روانی بہتر بنانے اور شہریوں کو طویل مدتی ریلیف فراہم کرنے کے لیے انتہائی اہم ہے۔

انہوں نے کشمیر چوک اور ملحقہ شاہراہوں پر موجودہ ٹریفک صورتحال کا بھی جائزہ لیا اور مستقل انفراسٹرکچر کی تکمیل تک عارضی ٹریفک مینجمنٹ انتظامات موثر رکھنے کی ہدایت کی تاکہ تعمیراتی کام کے دوران شہریوں اور مسافروں کو کم سے کم مشکلات کا سامنا ہو۔چیئرمین سی ڈی اے کو کشمیر چوک اور مری روڈ پر ٹریفک مینجمنٹ سلوشنز کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے متعلقہ شعبوں کو ہدایت کی کہ ٹریفک کی روانی بہتر بنانے ، موجودہ رکاوٹیں دور کرنے ، لین مینجمنٹ اور ضرورت کے مطابق سڑکوں کی بہتری کے لیے تمام اقدامات مربوط حکمت عملی کے تحت کیے جائیں۔ انہوں نے تمام ترقیاتی منصوبوں پر کام مزید تیز کرنے اور انہیں مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی کام اعلیٰ معیار، انجینئرنگ اصولوں اور حفاظتی تقاضوں کے مطابق مکمل کیے جائیں اور شہریوں کی روزمرہ زندگی میں کم سے کم خلل یقینی بنایا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...