فائونڈیشن یونیورسٹی میں میڈیا و کمیونیکیشن کی تیسری بین الاقوامی کانفرنس

  فائونڈیشن یونیورسٹی میں میڈیا و کمیونیکیشن کی تیسری بین الاقوامی کانفرنس

پاکستان بھر کی 13 جامعات سے محققین، سکالرز، اساتذہ اور میڈیا پروفیشنلز نے شرکت کیمصنوعی ذہانت کے دور میں میڈیا ، ابلاغ کے بدلتے ہوئے کردار پر علمی و پیشہ ورانہ تبادلہ خیال

 اسلام آباد (دنیارپورٹ ) فائونڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد میں میڈیا اینڈ کمیونیکیشن کی تیسری بین الاقوامی کانفرنس (ICMAC) کا انعقاد فائونڈیشن یونیورسٹی سکول آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (FUSST) میں ہوا۔ جس میں کانفرنس کا موضوع تھا \\\'\\\' مصنوعی ذہانت کے عہد میں میڈیا کی حرکیات\\\'\\\' ڈیجیٹل دنیا میں جدت، اعتماد، تخلیقی صلاحیت اور پائیداری۔2022ء اور 2024ء میں منعقدہ کانفرنسوں کی کامیابی کے تسلسل میں ICMAC 2026 میں پاکستان بھر کی 13 جامعات سے محققین، سکالرز، اساتذہ اور میڈیا پروفیشنلز نے شرکت کی۔

شرکاء کا تعلق اسلام آباد، لاہور، کراچی، ملاکنڈ، سوات اور راولپنڈی سے تھا، جبکہ جرمنی، امریکا، سری لنکا اور ترکیہ سے بھی بین الاقوامی شرکاء نے کانفرنس میں حصہ لیا۔کانفرنس نے مصنوعی ذہانت کے دور میں میڈیا اور ابلاغ کے بدلتے ہوئے کردار پر علمی و پیشہ ورانہ تبادلہء خیال کے لیے موثر پلیٹ فارم فراہم کیا۔مباحثوں میں علاقائی روابط، معلومات کی عالمی ترسیل، ثقافتی سفارت کاری، رابطہ سازی اور انضمام جیسے موضوعات پر گفتگو کی گئی۔

پروگرام میں کلیدی خطابات، خصوصی لیکچرز، علمی نشستیں اور پوسٹر پریزنٹیشنز شامل تھیں۔فیکلٹی آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز، فاونڈیشن یونیورسٹی سکول آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی ڈین ڈاکٹر صائمہ احسن نے استقبالیہ کلمات پیش کرتے ہوئے معزز مہمانوں، مقررین، محققین اور شرکاء کو خوش آمدید کہا۔بحریہ ہیومینٹیز اینڈ سوشل سائنسز سکول کے پرنسپل/ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر آدم سعود نے کلیدی خطاب کیا۔ مہمانِ خصوصی، فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا نے پاکستان کی ترقی اور پیش رفت میں نوجوانوں کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ملک کی ثقافت، تاریخ، تعلیم، ترقی اور قومی تشخص کو اجاگر کرنے میں میڈیا کی اہمیت پر زور دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...