ڈاکوؤں نے دکان سے 3لاکھ روپے سے زائد نقدی چھین لی

 ڈاکوؤں نے دکان سے 3لاکھ روپے سے زائد نقدی چھین لی

خرم شہزاد،نبی شاہ بالا سے اﷲ دتہ ،49تیل سے ریاض حسین کی موٹرسائیکلیں چوری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران طارق آبا د کے محمد ربنواز کی دوکان میں دو نامعلوم ڈاکوؤں نے گھس کر اسلحہ کے زور پر دوکان مالک، ملازم اور ایک خریداری کو یرغمال بنا لیا اور موقع سے 3لاکھ روپے سے زائد نقدی چھین کر لے گئے ،دودہ کے قریب تین نامعلوم ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر سارنگ نامی شخص سے موٹرسائیکل اور ملٹری فارم روڈ پر دو نامعلوم ڈاکوؤں نے محمد نعمان عامر سے قیمتی لیپ ٹاپ نقدی وغیرہ چھین لی،مڈھ رانجھا کے رہائشی پولیس کانسٹیبل محمد وقار اسلم کے رقبہ سے نامعلوم چور بھاری مالیت کا سولر سسٹم و زرعی مشینری لے اڑے ،52شمالی کے محمد ایوب ،سیٹلائٹ ٹاؤن کے محمد دانش علی،محلہ اسلام نگر کے زاہد سرفراز کے گھروں سے قیمتی زیورات،نقدی ،وموبائلز و دیگر اشیاء ،محافظ ٹاؤن سے عبدالوحید،سلطان پور سے محمد تصور عباس،گلشن بشر کالونی سے خرم شہزاد،نبی شاہ بالا سے اﷲ دتہ ،49تیل سے ریاض حسین کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...