دو طلبہ پرموٹر سائیکل سواروں کا کار روک کر تشدد

دو طلبہ پرموٹر سائیکل سواروں کا کار روک کر تشدد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) یونیورسٹی سے گھر واپس جانے والے دو طلبہ کو مبینہ طور پر متعدد موٹر سائیکل سواروں نے کار روک کر تشدد کا نشانہ بنا دیا۔

 ایف آئی آر کے مطابق محمد انس اپنے ساتھی سید علی عباس اور دانیال امان کے ہمراہ کار پر قیچی موڑ کی جانب جا رہا تھا کہ 47اڈا کے قریب پانچ موٹر سائیکلوں پر سوار ثناء اﷲ ناصر، رحمان، رانا سونا راجپوت، حسنین شاہ، حامد، ملک عون اور دیگر نامعلوم افراد مبینہ طور پر راڈ، ہنٹر اور پائپ لے کر پہنچ گئے ، ثناء اﷲ نے کار کے آگے آکر اسے روک لیا اور محمد انس اور سید علی عباس کو زبردستی گاڑی سے اتار کر مبینہ طور پر تشدد شروع کردیا، ملزمان دونوں نوجوانوں کو مبینہ طور پر زبردستی ساتھ لے جانے کی کوشش بھی کرتے رہے تاہم راہگیروں نے مداخلت کرکے انہیں بچا لیا۔، متاثرہ نوجوان کے مطابق چند ماہ قبل ثناء اﷲ سے تلخ کلامی ہوئی تھی جس کا رنج ملزمان کو تھا، پولیس نے نامزد اور نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...