کھیت میں چھپ کر بھائی نے بھائی پر کلہاڑی سے حملہ کر دیا

کھیت میں چھپ کر بھائی نے بھائی پر کلہاڑی سے حملہ کر دیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کھیت میں چھپ کر بھائی نے بھائی پر کلہاڑی سے حملہ کر دیا۔

اہل محلہ نے مداخلت کرکے جان بچائی،پولیس کے مطابق موضع ہندواں میں ایوب نامی شخص اپنی فصل کاٹنے کیلئے آیا کہ اس کے بھائی انوار جو کہ فصل میں چھپ کر بیٹھا تھا نے اچانک باہر نکل کر کلہاڑی کے وار شروع کر دیے ، جو سر، دونوں ہاتھوں اور کندھے پر لگے جبکہ گرنے کے بعد بھی مبینہ طور پر جسم کے مختلف حصوں پر کلہاڑی کے الٹے وار کیے گئے ، متاثرہ شخص کے مطابق چند روز قبل جائیداد کے معاملے پر تلخ کلامی ہوئی تھی پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...