7اور افراد کے قبضہ سے شراب اور اسلحہ بر آمد
خوشاب(نمائندہ دُنیا)ڈی پی او خوشاب کے ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی ہدایات کی روشنی میں ضلع خوشاب میں ناجائز اسلحہ اور منشیات کیخلاف چلائی جانیوالی مہم زور پکڑ کئی ، گزشتہ روز پولیس نے 7اور افراد کو قانون کی گرفت میں لے کر ان کے قبضہ سے شراب اور اسلحہ بر آمد کر لیا۔
ملزمان کیخلاف امتناع منشیات ایکٹ اور آرمز ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کے کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ایف آئی آر کے مطابق کٹھہ سگھرال پولیس نے ایک شخص سے رائفل سیون ایم ایم ایک کارتوس ۔ صدر پولیس جوہر آباد نے دو ملزمان سے تیس بور پسٹل 32بور ریوالور ، چار کارتوس ،سٹی پولیس جوہر آباد نے دو ملزمان سے 30لٹر دیسی شراب ایک پسٹل اور دو گولیاں جبکہ نوشہرہ پولیس نے دو ملزمان سے دو تیس بور پسٹل اور چار گولیاں بر آمد کی ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments