پولیس سے مقابلے میں 2زخمی سمیت 3ڈاکو گرفتار
کراچی(اے پی پی)تھانہ اورنگی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 6-Eمیں پولیس اور مسلح ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے بتادلے میں 2زخمی سمیت 3ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے۔۔۔
ان کے قبضے سے 2غیر قانونی پسٹلز بمعہ ایمونیشن، نقدی اور ایک موٹرسائیکل برآمد کرلی۔پیر کو ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ کے مطابق گرفتارملزمان کی شناخت عبدالرحمن ولد عبدالحکیم ، فیضان ولد نثار (زخمی) اور بلال ولد ابرار کے ناموں سے ہوئی ہے ۔پولیس کی جانب سے زخمی ملزمان کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کرکے ملزمان کے خلاف ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments