سیالکوٹ ایئرپورٹ، چیمبر کے درمیان تعاون پر اتفاق

سیالکوٹ ایئرپورٹ، چیمبر کے درمیان تعاون پر اتفاق

چیئرمین سیال ملک عبد الغفور کی نو منتخب صدر چیمبر خاور سپال سے ملاقات

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور سیالکوٹ چیمبر کے درمیان باہمی تعاون مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے چیئرمین ملک عبدالغفور اور وائس چیئرمین سیال سید شاہد رضا نے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نو منتخب صدر خاور حسین سپال اور سیالکوٹ چیمبر کے سابق صدر و پاکستان سپورٹس گڈز مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب چیئرمین ماجدرضا بھٹہ سے ملاقات کی۔ملاقات میں سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بھی موجود تھے۔

اس موقع پر باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ، سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور کاروباری برادری کے درمیان تعاون، باہمی رابطوں اور ادارہ جاتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی۔شرکا نے اس امر پر زور دیا کہ کاروباری برادری اور متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر روابط اور باہمی تعاون کو فروغ دے کر سیالکوٹ کی صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کو مزید وسعت دی جا سکتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...