اﷲکی نعمتوں کا شکر ادا کرنا ہماری ذمہ داری:حافظ عاطف

اﷲکی نعمتوں کا شکر ادا کرنا ہماری ذمہ داری:حافظ عاطف

نماز اﷲ تعالیٰ کے سامنے بندگی، عاجزی اور شکر کا سب سے خوبصورت عملی اظہار

گجرات(سٹی رپورٹر )مفسرِ قرآن ڈاکٹر اسرار احمد کے فرزند، تنظیمِ اسلامی کے مہتمم، مدرس قرآن اکیڈمی لاہور کے سربراہ حافظ عاطف وحید نے ڈاکٹر اعجاز بشیر کی خصوصی دعوت پر گجرات کا دورہ کیا۔ ڈاکٹر اعجاز بشیر صدر ڈیسنٹ ویلفیئر سوسائٹی گجرات مرزا اشفاق بشیر نے خیرمقدم کیا۔حافظ عاطف وحید نے ڈیسنٹ ویلفیئر سوسائٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور ادارے کی جانب سے دکھی انسانیت کی خدمت، تعلیم، صحت اور فلاحِ عامہ کیلئے جاری مختلف منصوبوں کا جائزہ لیا۔ نشست سے خطاب کرتے ہوئے حافظ عاطف وحید نے کہا کہ اﷲ تعالیٰ کی عطا کردہ نعمتوں کا شکر ادا کرنا بند ہ مومن کی بنیادی ذمہ داری ہے، انسان اگر ایک وقت کا کھانا، سکون کی نیند اور صحت جیسی نعمتوں سے بہرہ مند ہے تو اسے اپنے رب کا شکر ادا کرنا چاہیے کیونکہ یہ وہ نعمتیں ہیں جن کی حقیقی قدر انسان اکثر اس وقت محسوس کرتا ہے جب ان میں سے کوئی ایک نعمت اس سے چھن جائے ۔انہوں نے کہا کہ شکر کے تین درجے بیان کیے گئے ہیں دل سے شکر، زبان سے شکر اور اعضا و اعمال کے ذریعے شکر۔ دل اﷲ تعالیٰ کی نعمتوں کا اعتراف کرے ، زبان اس کی حمد و ثنا سے تر رہے اور انسان کے اعضا اﷲ تعالیٰ کی اطاعت اور مخلوقِ خدا کی خدمت میں استعمال ہوں تو شکر اپنی حقیقی روح کے ساتھ زندگی کا حصہ بن جاتا ہے ۔حافظ عاطف وحید نے کہا کہ نماز اﷲ تعالیٰ کے سامنے بندگی، عاجزی اور شکر کا سب سے خوبصورت عملی اظہار ہے ،ہمیں چاہیے کہ اپنے تمام تر وجود کے ساتھ اپنے رب کے حضور سجدہ ریز ہوں اور اس کی عطا کردہ نعمتوں کا شکر بجا لائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...