اسلامی جمعیت طالبات وزیرآباد کے زیر اہتمام ٹیلنٹ کویسٹ کا انعقاد
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اسلامی جمعیت طالبات وزیرآباد کے زیر اہتمام ٹیلنٹ کویسٹ کا انعقاد اسلامک سینٹر ماڈل کالونی وزیرآباد میں کیا گیا جس میں مختلف تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والی 200 سے زائد طالبات نے شرکت کی۔
طالبات کے لیے کوئز، مختلف گیمز، خطاطی اور تقریری مقابلوں سمیت متعدد دلچسپ اور معلوماتی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا ۔تقریب کی مہمانِ خصوصی مہر وِش وائس پرنسپل گورنمنٹ گرلز ہائی سکول تھیں۔ انہوں نے طالبات کی علمی، تعلیمی اور تخلیقی صلاحیتوں کو سراہا اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments