اورنگی ٹاؤن میں غیرت کے نام پر بھائی کے ہاتھوں نوجوان بہن قتل
کراچی (این این آئی) اورنگی ٹاؤن میں نوجوان لڑکی کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر اس کے بھائی نے سر میں گولی مار کر قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ مومن آباد کے علاقے سیکٹر 10 بسم اللہ کالونی میں مکان نمبر 466 میں پیش آیا، جہاں فائرنگ سے 17 سالہ زرقا بی بی دختر محمد رئیس خان جاں بحق ہوگئی۔ مقتولہ کی لاش قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی۔ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ زرقا بی بی کو اس کے بھائی سفیر خان نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر سر میں ایک گولی مار کر قتل کیا۔پولیس ذرائع کے مطابق مقتولہ نے کسی شخص سے نکاح کیا تھا اور گزشتہ شب گھر والوں کو اپنے نکاح سے متعلق بتایا جبکہ نکاح نامہ بھی دکھایا، جس پر بھائی اور دیگر رشتے دار مبینہ طور پر طیش میں آگئے ۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments