رات گئے مختلف علاقوں میں کارروائی ،15گداگر گرفتار

رات گئے مختلف علاقوں میں  کارروائی ،15گداگر گرفتار

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کی انسدادِ گداگری مہم کے تحت اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے رات گئے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 15 گداگروں کو گرفتار کرلیا۔

ضیا مسجد کے قریب ایک آبادی سے گداگروں کو مختلف علاقوں میں منتقل کرنے کے لیے مبینہ طور پر استعمال ہونے والی گاڑی کے ڈرائیور کو بھی حراست میں لے لیا گیا، جبکہ گاڑی کو بھی قبضے میں لے کر ڈرائیور سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانے منتقل کردیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...