رہائشی علاقوں میں قائم 8مویشی فارمز سیل،6افراد گرفتار
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے لہتراڑ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے رہائشی علاقوں میں قائم 8 مویشی فارمز سیل کرکے 6 افراد کو حراست میں لے لیا۔
ترجمان اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری انتظامیہ کے مطابق یہ کارروائی اسسٹنٹ کمشنر نیلور سیف الاسلام خٹک کی سربراہی میں کی گئی، جس کے دوران رہائشی علاقوں میں مویشی فارمز سے متعلق عائد پابندی کی خلاف ورزی کرنے والی تنصیبات کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments