سینئر صحافی، سابق صدر پریس کلب جہلم ریاض نظامی انتقال کر گئے
اسلام آباد (دنیا رپورٹ) جہلم کے سینئر صحافی، سابق صدر پریس کلب جہلم چیف ایڈیٹر روزنامہ مدبر سید ریاض نظامی مختصر علالت کے بعد اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں انتقال کرگئے۔۔
نماز جنازہ مرکزی مسجد پنجاب مارکیٹ G/13-4 میں ادا کی گئی اور اسلام آباد کے H/11 قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ نماز جنازہ میں گجرات، ملکوال، جہلم، پنڈدادنخان، راولپنڈی اسلام آباد سے کثیر تعداد میں صحافتی و سیاسی حلقوں کے علاؤہ مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی،رسم قل آج ہوگی۔ بعد از نماز ظہر G/13-4 میں مرحوم کے بیٹے سید مشام نظامی کی رہائش گاہ پر ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments