نوشہرہ ،مکان کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق ،3بچے زخمی
نوشہرہ (نمائندہ دنیا) بدرشی کے محلہ الکویت میں کچے مکان کی چھت گرنے سے 44 سالہ خاتون اپنے بچوں سمیت ملبے تلے دب گئیں۔۔۔
جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق جبکہ نومولود سمیت 3 کمسن بچے شدید زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے اور مقامی افراد کے ساتھ مل کر امدادی کارروائی شروع کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments