راولپنڈی ، شہریوں کو زخمی کرنے والے دو مطلوب ملزمان گرفتار
راولپنڈی (اے پی پی) راولپنڈی پولیس نے فائرنگ اور تشدد کے مختلف واقعات میں شہریوں کو زخمی کرنے والے دو مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
صادق آباد پولیس نے ذاتی رنجش پر شہری کو تشدد کرکے زخمی کرنے والے ملزم کو جبکہ رتہ امرال پولیس نے سابقہ رنجش پر فائرنگ کرکے شہری کو زخمی کرنے والے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم کو گرفتار کیا۔پولیس کے مطابق صادق آباد پولیس نے شہری کو ذاتی رنجش پر تشدد کرکے زخمی کرنے کے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تمام دستیاب ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزم کے دیگر ساتھی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔پولیس کے مطابق رتہ امرال پولیس نے بھی کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم کو گرفتار کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments