سکولوں میں این ایس بی فنڈز کی جانچ کا طریقہ کار تبدیل
آئندہ این ایس بی ریکارڈ کا آڈٹ سکول کونسل ارکان، نوٹیفائیڈ کمیٹیاں ہی کرسکیں گی
لاہور(خبر نگار)پنجاب کے سرکاری سکولوں میں نان سیلری بجٹ یعنی این ایس بی فنڈز کی جانچ پڑتال کا طریقہ کار تبدیل ، اے ای اوز، ڈپٹی ڈی ای اوز اور ڈی ای اوز کو این ایس بی ریکارڈ کی سکروٹنی اور فنڈز کے استعمال سے متعلق انکوائری سے روکدیا گیا، اب این ایس بی ریکارڈ کا آڈٹ صرف متعلقہ سکول کونسل کے ارکان اور باقاعدہ نوٹیفائیڈ آڈٹ کمیٹیاں ہی کرسکیں گی۔نان سیلری بجٹ کے استعمال کی نگرانی کیلئے سی ای اوز ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو جاری ہدایات کے مطابق اے ای اوز، ڈپٹی ڈی ای اوز اور ڈی ای اوز اب این ایس بی ریکارڈ کی سکروٹنی نہیں کرسکیں گے ۔ فنڈز استعمال کی انکوائری پر بھی پابندی لگادی گئی ۔ محکمہ کے مطابق این ایس بی ریکارڈ اور فنڈز کے استعمال کی جانچ صرف مجاز سکول کونسل اور باقاعدہ نوٹیفائیڈ آڈٹ کمیٹیاں کرسکیں گی۔ این ایس بی فنڈز کی نگرانی کیلئے آڈٹ کمیٹیوں کی باقاعدہ منظوری بھی ضروری قرار دی گئی ہے جسکے بعد ہی آڈٹ کمیٹی این ایس بی فنڈز کا ریکارڈ چیک کرنے کی مجاز ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments