بارانی علاقوں میں گندم کی کاشت کا وقت 15اکتوبر تا15نومبر ،ترجمان محکمہ زراعت
راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق بارانی علاقوں میں گندم کی کاشت کا وقت 15 اکتوبر تا15 نومبر ہے۔
بارانی علاقوں کے کاشتکار بارش کے پانی کو محفوظ کرنے کیلئے گہرا ہل چلائیں تاکہ بوقتِ کاشت وتر مہیا ہو سکے۔ بارانی علاقوں کے کاشتکار زمین کی تیاری شروع کریں۔ اگر ابھی تک کھیت میں گلی سٹری کھاد نہ ڈالی ہو تو فوراً ڈال لیں اور زمین میں اچھی طرح ملا دیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments