پمز ، ون پیشنٹ ون آئی ڈی منصوبہ کی تکمیلی رپورٹ ارسال

 پمز ، ون پیشنٹ ون آئی ڈی منصوبہ کی تکمیلی رپورٹ ارسال

این آئی ٹی بی نے 20سے شعبوں میں مختلف ماڈلیول تیار کر لئے ،40لاکھ مریضوں کا ڈیٹا محفوظ

اسلام آباد (ایس ایم زمان) انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (این آئی ٹی بی) نے پمز میں ون پیشنٹ ون آئی ڈی (او پی او آئی ڈی) منصوبے کی تکمیل کی رپورٹ وزارت قومی صحت اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بھجوا دی ہے ، ا ین آئی ٹی بی کی جانب سے ایڈیشنل سیکرٹری وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بھجوائے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے منصوبے کی جامع رپورٹ غور کے لیے منسلک کر دی گئی ہے ۔ این آئی ٹی بی نے پمز میں 20سے شعبوں میں مختلف ماڈلیول تیار کیے ہیں جن کے تحت مریضوں کا ڈیٹا، لیبارٹری رپورٹس، بلڈ بینک، ڈیٹا انٹری کیا جاتا ہے ، این آئی ٹی بی کے مطابق تقریبا ایک کروڑ 40 لاکھ مریضوں کا ڈیٹا محفوظ کیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...