ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی کا8نمبر چونگی کا دورہ ،صفائی انتظامات کا جائزہ
راولپنڈی(نیوز رپورٹر)ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی رانا ساجد صفدر نے 8 نمبر چونگی اور ملحقہ علاقوں کا دورہ کیا اور مختلف مقامات پر جاری صفائی آپریشن کا تفصیلی معائنہ کیا۔
انہوں نے فیلڈ میں صفائی کی صورتحال، کچرے کی بروقت منتقلی، ورکرز کی موجودگی اور صفائی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے صفائی ورکرز میں عیدالاضحیٰ اعزازیہ کے چیک تقسیم کیے اور عید کے موقع پر شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے ان کی خدمات کو سراہا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments