کمشنر کا ہولی فیملی ہسپتال کا دورہ ،سکول وین آتشزدگی کے متاثرہ بچوں کی عیادت کی

کمشنر کا ہولی فیملی ہسپتال کا دورہ ،سکول وین  آتشزدگی کے متاثرہ بچوں کی عیادت کی

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)کمشنر راولپنڈی ڈویژن سلمان غنی نے مری میں سکول وین کو پیش آنے والے حادثے اور آتشزدگی کے واقعہ میں زخمی بچوں کی عیادت کے لیے ہولی فیملی ہسپتال کا دورہ کیا۔

کمشنر نے ہسپتال کے برن وارڈ کا تفصیلی معائنہ کیا اور مری کے حادثے میں زخمی ہونے والے بچوں کی عیادت کی۔ کمشنر نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ہولی فیملی ہسپتال کو ہدایت کی کہ زخمی بچوں کے علاج معالجے میں کسی قسم کی غفلت نہ برتی جائے اور انہیں بہترین ممکنہ طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...