ناقص کارکردگی پر ایس ایچ اوز کو نوٹس، 15 روز کی مہلت

ناقص کارکردگی پر ایس ایچ اوز کو نوٹس، 15 روز کی مہلت

جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف مؤثر،ٹارگٹڈ کارروائیاں تیز کی جائیں ،ڈی آئی جی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس علی وسیم کی زیرِ صدارت انسدادِ جرائم اور پولیس کارکردگی کے حوالے سے اجلاس ہوا، ڈی آئی جی نے تمام افسران کی کارکردگی کا فرداً فرداً جائزہ لیا اور جرائم کی روک تھام، مقدمات کی تفتیش، ملزمان کی گرفتاری اور شہریوں کی دادرسی سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بعض ایس ایچ اوز اور تھانہ جات کے انویسٹی گیشن افسران کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے تمام ایس ایچ اوز کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے 15 روز کی مہلت دی گئی۔ڈی آئی جی نے ہدایت کی کہ متحرک جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف مؤثر اور ٹارگٹڈ کارروائیاں عمل میں لائی جائیں اور جرائم کے سدباب کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے سابقہ ریکارڈ یافتہ، اشتہاری اور عادی مجرمان کی گرفتاری یقینی بنانے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مؤثر پولیسنگ کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...