ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، سی ٹی او
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کائنات اظہر کی زیرِ صدارت اسلام آباد ٹریفک پولیس کا اجلاس ہوا۔
وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے، مؤثر ٹریفک مینجمنٹ، شہریوں کو بہتر اور محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی اور ٹریفک قوانین پر بلاامتیاز عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ سی ٹی او نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض پیشہ ورانہ مہارت، ذمہ داری اور بھرپور محنت کے ساتھ انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو دورانِ سفر درپیش مشکلات کے فوری ازالے ، اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی بہتر نگرانی اور ٹریفک قوانین پر یکساں عملدرآمد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ تمام زونل افسران اپنے اپنے علاقوں میں ٹریفک کی صورتحال کی مسلسل نگرانی کریں، رش کے اوقات میں اضافی توجہ دیں اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے مربوط حکمتِ عملی اپنائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments