درخواستوں، محکمانہ معاملات کو بلاوجہ التوا کا شکار نہ کیا جائے، آئی جی

درخواستوں، محکمانہ معاملات کو بلاوجہ التوا کا شکار نہ کیا جائے، آئی جی

شہر کی مجموعی سکیورٹی صورتحال، آپریشنل استعدادِ کار بارے جائزہ اجلاس سے خطاب

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد سہیل چودھری کی زیرِ صدارت سینئر پولیس افسران کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی دارالحکومت کی مجموعی سکیورٹی صورتحال، آپریشنل استعدادِ کار، پولیس افسران و جوانوں سے متعلق امور اور مختلف شعبہ جات کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں سکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنانے، آپریشنل رسپانس بہتر کرنے ، پولیس وسائل کے مؤثر استعمال اور شہریوں کو بروقت اور معیاری پولیس سروسز کی فراہمی سے متعلق اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی جی نے افسران کو پیشہ ورانہ ذمہ داریاں مؤثر انداز میں انجام دینے، باہمی رابطوں کو مزید بہتر بنانے اور سکیورٹی و پولیسنگ کے مجموعی معیار کو مضبوط بنانے کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔

بعد ازاں آئی جی نے سنٹرل پولیس آفس میں اردل روم کا انعقاد کیا، جہاں پولیس افسران و جوانوں نے اپنے سرکاری اور ذاتی مسائل پیش کیے۔ آئی جی اسلام آباد نے تمام درخواست گزاروں کے مسائل تفصیل سے سنے اور متعلقہ افسران کو قواعد و ضوابط کے مطابق ان پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے مسائل کے حل کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ پولیس افسران و جوانوں کے جائز مسائل کا بروقت ازالہ محکمانہ امور کا اہم حصہ ہے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ درخواستوں اور محکمانہ معاملات کو بلاوجہ التوا کا شکار نہ کیا جائے بلکہ تمام امور میرٹ، شفافیت اور مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق نمٹائے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...