ثقافتی و علمی روابط، رفاہ یونیورسٹی اور ای سی او کی جانب اہم پیشرفت
WIUC گھانا کے درمیان شراکت داری کا آغاز،مشترکہ سٹیئرنگ کمیٹی کا قیام
اسلام آباد(دنیا رپورٹ ) رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی اور اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کے درمیان ثقافتی و علمی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کی جانب اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔ اس سلسلے میں اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کے کلچرل ونگ کے صدر سفیر محمد حسن نے پاکستان کے دورے کے دوران رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے چانسلر حسن محمد خان سے ملاقات کی۔ملاقات میں رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی اور ای سی او کے درمیان باہمی تعاون کو مزید مستحکم بنانے ، بالخصوص دونوں اداروں کے اشتراک سے منعقد ہونے والے آئندہ میڈیا لٹریسی اینڈ کلچرل سیمینار کے انعقاد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں ای سی او کے رکن ممالک کے درمیان علمی، ثقافتی اور عوامی سطح پر روابط کو مزید فروغ دینے کے امکانات بھی زیرِ غور آئے۔ باہمی دوستی اور مشترکہ مقاصد کے اظہار کے طور پر چانسلر حسن محمد خان نے سفیر محمد حسن کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔ وسکونسن انٹرنیشنل یونیورسٹی کالج، گھانا (WIUC-Ghana) نے ایک ورچوئل تقریب کے دوران باضابطہ طور پر اپنے اشتراک کار کو عملی جامہ پہنایا۔ اس تقریب کے ذریعے اسلام آبادکے علاقے گلبرگ گرینز میں واقع رفاہ کے مرکزی سیکرٹریٹ کو اکرا (گھانا) میں موجود WIUC-Ghanaکے کیمپس سے منسلک کیا گیا۔ اس موقع پر مشترکہ سٹیئرنگ کمیٹی کا بھی افتتاح کیا گیا، جو دونوں اداروں کے مابین مشترکہ اقدامات کی نگرانی اور ان پر عمل درا ٓمد کو یقینی بنائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments