لینڈ یوز کی مؤثر مانیٹرنگ، ریگولیشن یقینی بنانے کی ہدایت
غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں، غیر مجاز ڈویلپمنٹ کے خلاف کارروائیاں کی جائیں ،کمشنر
راولپنڈی(نیوز رپورٹر)کمشنر راولپنڈی ڈویژن و ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی سلمان غنی کی زیر صدارت آرڈی اے میں اجلاس ہوا، جس میں لینڈ یوز، غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں اور جاری انفورسمنٹ کارروائیوں سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ کمشنر نے متعلقہ افسران کو آر ڈی اے کے زیر کنٹرول علاقے میں لینڈ یوز کی مؤثر مانیٹرنگ اور مناسب ریگولیشن یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں، غیر مجاز ڈویلپمنٹ اور دیگر خلاف ورزیوں کے خلاف مروجہ قوانین و ضوابط کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
انہوں نے آر ڈی اے کے افسران و اہلکاروں کو متعلقہ سائٹس اور ڈویلپمنٹ سرگرمیوں کی جیو ٹیگنگ کے عمل کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی، تاکہ مانیٹرنگ، تصدیق اور شفافیت کو بہتر بنایا جا سکے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو لینڈ یوز، ہاؤسنگ سکیموں اور ڈویلپمنٹ سرگرمیوں سے متعلق سرکاری ریکارڈ کی مکمل جانچ پڑتال اور تصدیق کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ ریکارڈ باقاعدگی سے مرتب، اپ ڈیٹ اور تصدیق شدہ رکھا جائے ، جبکہ جہاں بھی خلاف ورزی، ریکارڈ میں تضاد یا غیر مجاز سرگرمی سامنے آئے وہاں بروقت کارروائی یقینی بنائی جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments