شزا فاطمہ سے سری لنکن ہائی کمشنر کی ملاقات ،تعاون بڑھانے کا عزم
مصنوعی ذہانت ، سائبر سکیورٹی، آئی ٹی اور آئی ٹی سے منسلک خدمات پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ سے سری لنکا کے ہائی کمشنر ریئر ایڈمرل فرڈ سینی ویراتنے (ر) نے ملاقات کی ہے ، دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ، پائیدار اور جدت پر پورا اترنے والے دوستانہ تعلقات کا اعادہ کیا اور انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کا اظہار کیا۔دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سری لنکا کی ٹیکنالوجی کی صنعتوں کے درمیان وسیع تر تعاون کے مواقع پر غور کیا، جن میں ٹیکنالوجی کمپنیوں کے درمیان مشترکہ کاروباری شراکت داریاں شامل ہیں تاکہ کاروباری حجم کو بڑھایا جا سکے اور بین الاقوامی منڈیوں میں نئے مواقع تلاش کیے جا سکیں۔
اس موقع پر گفتگو میں مصنوعی ذہانت ، سائبر سکیورٹی، آئی ٹی اور آئی ٹی سے منسلک خدمات، ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن، فن ٹیک ، اسٹارٹ اپس اور ڈیجیٹل مہارتوں کی ترقی جیسے متعدد شعبے شامل تھے ،۔لاقات کے دوران دونوں ممالک کے آئی ٹی کے شعبوں کے درمیان ادارہ جاتی روابط کو مضبوط بنانے اور باقاعدہ رابطے کو آسان بنانے کے لیے ایک مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دینے کی تجویز بھی پیش کی گئی۔ مجوزہ فریم ورک کے تحت بزنس ٹو بزنس تبادلوں، ٹیکنالوجی روڈ شوز، اسٹارٹ اپ لنکیجز، فن ٹیک تعاون اور دونوں ممالک کی کمپنیوں کے درمیان شراکت داریوں کو فروغ دیا جائے گا۔ملاقات میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیکنالوجی کے شعبے میں باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لیے مسلسل رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments