وفاقی وزیر اورنگزیب خان کھچی سے میانمار کے سفیر وونا ہان کی ملاقات

وفاقی وزیر اورنگزیب خان کھچی سے میانمار کے سفیر وونا ہان کی ملاقات

ثقافتی تعاون بڑھانے ، بدھ مت زائرین کے مذہبی سفر،عوامی روابط کو فروغ دینے پر اتفاق

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے عظیم بدھ مت اور گندھارا ورثے کے تحفظ اور فروغ کے ساتھ ساتھ دنیا بھر سے آنے والے بدھ زائرین اور سیاحوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہا ہے ۔انہوں نے یہ بات میانمار کے سفیر وونا ہان سے منگل کو اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ مری روڈ پر ایک ایسی مناسب سہولت کی تعمیر کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے جہاں بدھ مت سے منسوب مقدس اشیا کو احترام کے ساتھ محفوظ اور نمائش کے لیے پیش کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ مجوزہ سہولت بدھ زائرین اور دیگر مہمانوں کو ان مقدس آثار کے سامنے عقیدت و احترام کا اظہار کرنے کے لیے موزوں جگہ فراہم کرے گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان گندھارا تہذیب اور اپنے بدھ مت ورثے کو عالمی برادری کے سامنے اجاگر کرنے کے لیے پرعزم ہے ۔ انہوں نے میانمار کے سفیر سے درخواست کی کہ وہ اس عمل کو تیز کرنے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ دونوں ممالک کے درمیان باضابطہ تعاون کو مزید مضبوط بنایا جا سکے ۔دونوں جانب سے پاکستان اور میانمار کے درمیان ثقافتی تعاون بڑھانے ، بدھ مت زائرین کے مذہبی سفر اور عوامی روابط کو فروغ دینے کی اہمیت پر اتفاق کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...