گڈ گورننس، روزگار کے مواقع ترجیحات ، افتخار گیلانی
تمام شعبہ جات میں تیز رفتار ترقی کیلئے حکومت سوروزہ پلان لیکر آرہی ،شبیر عثمانی سے گفتگو
اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)وزیراعظم آزادکشمیر افتخار گیلانی سے وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان شبیر احمد عثمانی نے ملاقات کی اور انہیں وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ملاقات میں آزادکشمیر میں تعمیر و ترقی، گورننس، عوامی فلاح و بہبود اور ترقیاتی منصوبوں میں تیزی لانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ افتخار گیلانی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت آزادکشمیر کی تیز رفتار اور متوازن ترقی، عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور معیارِ زندگی میں بہتری کے لیے جامع اور مربوط حکمتِ عملی کے تحت کام کرے گی۔ حکومت کی ترجیحات میں بہتر گورننس، ادارہ جاتی اصلاحات، روزگار کے مواقع، صحت و تعلیم کی سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری شامل ہیں۔ تمام شعبہ جات میں تیز رفتار ترقی کیلئے مسلم لیگ ن کی حکومت سوروزہ پلان لیکر آرہی ہے جس میں تمام سیکٹرز پر فوکس کیاگیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments