بیماریوں سے بچائو کیلئے صحت مند طرز عمل ضروری ، مصطفی کمال

بیماریوں سے بچائو کیلئے صحت مند طرز عمل ضروری ، مصطفی کمال

لائف سٹائل میڈیسن کے فروغ کے لیے قومی سطح پر عملی اقدامات شروع کر دیئے

اسلام آباد (نیوز رپورٹر )وفاقی وزیر قومی صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جنوں اور انسانوں کو اپنی عبادت کے لیے پیدا کیا ہے، تاہم اسلامی تعلیمات کی روشنی میں عبادت کا مفہوم صرف نماز، روزہ اور حج جیسے ارکان تک محدود نہیں ہے۔ انسان چونکہ اپنے جسم کا حقیقی مالک نہیں بلکہ اللہ کا بندہ ہے، اس لیے زندگی کا ہر عمل، اطاعت الٰہی اور نظام حیات کو اسلامی احکامات کے مطابق ڈھالنا بھی عبادت ہی کے زمرے میں آتا ہے۔ ہمیں محض زندہ رہنے کے بجائے ایک تندرست اور توانائی سے بھرپور زندگی بسر کرنی چاہیے، جس کے لیے اپنے طرز زندگی کو بہتر بنانا بے حد ضروری ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز انٹرنیشنل کانفرنس آف لائف اسٹائل میڈیسن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، وفاقی وزیر نے کہا کہ صحت کے شعبے میں روایتی طریقہ علاج کے ساتھ ساتھ بیماریوں سے بچاؤ (پرائیویٹو ہیلتھ) اور صحت مند طرز عمل کے فروغ پر توجہ دینا وقت کی اہم ترین ضرورت بن چکا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ حکومت نے لائف سٹائل میڈیسن کے فروغ کے لیے قومی سطح پر عملی اقدامات شروع کر دیئے ہیں اور پاکستان کے موجودہ ہیلتھ کیئر و طبی تعلیمی نظام میں اسے باقاعدہ شامل کرنے پر کام تیزی سے جاری ہے۔ نے کہا کہ صحت محض ایک انتظامی مسئلہ نہیں بلکہ یہ قومی سلامتی اور معیشت کا بنیادی ستون ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...