پنجاب آرٹس کونسل مری کی عمارت کو گراتے آگ لگ گئی

 پنجاب آرٹس کونسل مری کی  عمارت کو گراتے آگ لگ گئی

مری( نمائندہ دنیا)پنجاب آرٹس کونسل مری میں اچانک شدید آگ بھڑک اٹھی، عمارت مسمار کرنے کے لیے خالی کی جا رہی تھی۔۔۔

، ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا، کوئی جانی نقصان نہیں ،عمارت تقریباً خالی کی جا چکی تھی جبکہ چھت اتارنے کا کام ابھی جاری تھا کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی۔،ضلعی انتظامیہ اور اسسٹنٹ کمشنر مری کیپٹن (ر) ارشد اقبال سمیت متعلقہ اداروں کے افسران بھی موقع پر موجود رہے اور امدادی کارروائیوں کی نگرانی کرتے رہے ریسکیو 1122 اور دیگر اداروں کی بروقت کارروائی عمارت خالی ہونے اور مؤثر امدادی اقدامات کے باعث آگ پر جلد ہی قابو پا لیا گیا ریسکیو 1122 کے مطابق فلیم کٹر کی مدد سے عمارت کی چھت کے آئیرن فریم کی کٹائی کے دوران چنگاریاں سیلنگ پر گری جہاں موجود ڈکٹ کی آئیسولیشن اور سکرین کے آگے لگے کپڑے کے پردے کو آگ لگی اور تیزی سے لکڑی کی سیلنگ کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ آپریشن کے دوران فائر فائٹنگ یونٹس، فائر ٹینڈرز، ایمبولینس اور دیگر ضروری ریسکیو وسائل موقع پر موجود رہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...