ضلع راولپنڈی میں انسداد پولیو مہم کا آغاز 2نومبر سے ہوگا
راولپنڈی (آن لائن)ضلع راولپنڈی میں انسداد پولیو مہم کا آغاز 2 نومبر سے ہوگا۔ مہم کے دوران ضلع کی تمام 188 یونین کونسلوں میں مجموعی طور پر 9لاکھ 89 ہزار 924 بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا۔۔
اس بات کا اعلان گزشتہ روز ضلعی انسداد پولیو کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے کی ۔کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز فضائل مدثر، سی ای او ہیلتھ، عالمی ادارہ صحت کی نمائندوں اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں آئندہ ماہ (نومبر) کی انسداد پولیو مہم کے انتظامات، بچوں کی ویکسینیشن کوریج، زیرو ڈوز اور ویکسین سے محروم رہ جانے والے بچوں کی تعداد میں کمی لانے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع راولپنڈی میں نومبر کی انسداد پولیو مہم کا آغاز 2 نومبر سے ہوگا، جس کے دوران ضلع کی تمام 188 یونین کونسلز میں مجموعی طور پر 9 لاکھ 89 ہزار 924 بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ، جبکہ 7 لاکھ 1 ہزار گھرانوں تک رسائی حاصل کی جائے گی۔ اس مقصد کے لئے 200 یونین کونسل میڈیکل افسران، 686 ایریا انچارج، 4 ہزار 215 موبائل ٹیموں، 176 ٹرانزٹ ٹیموں اور 232 فکسڈ ٹیموں سمیت دیگر معاون عملے کی خدمات حاصل کی جائیں گی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments